ڈالر میں1روپے33پیسے اضا فہ، 187 روپے 25 پیسے کا ہو گیا
جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۱ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 33 پیسے مہنگا ہوگیا، اس وقت انٹربینک میں ڈالر 187 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔ رواں ہفتے مسلسل چوتھے روز ڈالر مہنگا ہوا ہے، گزشتہ 4 دنوں میں ڈالر 5 روپے 70 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک تبادلہ میں کاروبار کی بندش پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 185 روپے 92 پیسے تھا۔ انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ 48 پیسے بڑھا۔