میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کامسیٹس یونیورسٹی ،پرچے میں غیر اخلاقی سوال پر انکوائری کمیٹی تشکیل

کامسیٹس یونیورسٹی ،پرچے میں غیر اخلاقی سوال پر انکوائری کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کامسیٹس یونیورسٹی میں غیر اسلامی، غیر فطری سوال پر وفاقی وزیر سائنس آغا حسن بلوچ نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے یونیورسٹی کی کارروائی کو ناکافی اور غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کامسیٹس یونیورسٹی میں بی ای ای کے اوّل سمیسٹر انگریزی کے مضمون میں طلبہ و طالبات سے کوئز میں غیر اسلامی، غیر فطری سوال پوچھے جانے کے معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیر نے اس معاملے کی ازسر نو تحقیقات کرنے کے لئے وزارت کی جانب سے دو ممبرز پر مشتمل انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق انکوائری کمیٹی ایک ہفتے کے اندر تحقیقات مکمل کر کے اپنی سفارشات وفاقی وزیر کو جمع کرائے گی سفارشات کی روشنی میں تمام ملوث کرداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ جب تک انکوائری کمیٹی کی سفارشات سامنے نہیں آتیں تب تک ایگزامینیشن ڈیپارٹمنٹ اور اس سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے سربراہوں کو معطل کر دیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں