میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام ووٹ کی طاقت سے امپورٹڈ حکومت کو شکست دیں، عمران خان

عوام ووٹ کی طاقت سے امپورٹڈ حکومت کو شکست دیں، عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے ذریعے عوام پر ظلم کیا، ووٹ کی طاقت سے اس امپورٹڈ حکومت کو شکست دیں،تمام لوگوں خاص طور پر وکلاء کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو میری پیشی پر بڑی تعداد میں باہر نکلے۔اپنے ویڈیو بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ جعفر لغاری میرے پرانے دوست تھے، اور وہ ہر وقت میرے ساتھ کھڑے رہے، مجھے چھوڑنے کیلئے ان پر دبائو ڈالا گیا لیکن پھر بھی وہ آخری وقت تک میرے رہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کی کوشش ہے کہ محسن لغاری کو ہرایا جائے، لیکن میں عوام سے کہتا ہوں کہ وہ محسن لغاری کو ووٹ دیں کیوں کہ وہ میری نمائندگی کر رہے ہیں، اور یہ الیکشن جیتنا بہت ضروری ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے ذریعے عوام پر ظلم کیا، عوام بھرپور طریقے سے الیکشن میں شرکت کرے اور ووٹ کی طاقت سے اس امپورٹڈ حکومت کو شکست دیں۔علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں تمام لوگوں اور خاص طور پر وکلا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے بڑی تعداد میں بے ساختہ باہر آنے اور اس طرح کی پرجوش حمایت کا مظاہرہ کیا۔تحریکِ انصاف کے چیئرمین نے اپنے پیغام کے ساتھ اپنے عدالت پہنچنے کے سفر کی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔واضح رہے کہ پیر کے روز عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں