میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سبزی ،پھلوں کی قیمتوں میں 30 سے 50 روپے فی کلو ،ٹماٹر کی قیمت 150 سے 200روپے تک پہنچ گئی

سبزی ،پھلوں کی قیمتوں میں 30 سے 50 روپے فی کلو ،ٹماٹر کی قیمت 150 سے 200روپے تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

سبزی ،پھلوں کی قیمتوں میں 30 سے 50 روپے فی کلو ،ٹماٹر کی قیمت 150 سے 200روپے تک پہنچ گئی ،دودھ بھی مہنگا
پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی مختلف اشیا کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، مہنگے داموں اشیا کی فروخت سے غریب و متوسط طبقہ کیلئے دو وقت کے کھانے کا انتظام بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا، بڑھتی مہنگائی سے عوام ڈپریشن کا شکار ہو گئے۔پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہر شے پر اثرانداز ہورہا ہے، سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں 30 سے 50 روپے فی کلو تک اوسط اضافہ کردیا گیا ہے۔ 50 سے 60 روپے کلو بکنے والے ٹماٹر کی قیمت 150 سے 200روپے تک پہنچ گئی ہے۔ادرک 300 اور لہسن400روپے فی کلو قیمت پر فروخت ہورہے ہیں، دالوں کی قیمت بھی 5 سے 15روپے تک بڑھا دی گئی۔ مسور کی دال 210 سے بڑھ کر 220 روپے، مونگ 260 روپے سے بڑھ کر 280 روپے اور دال چنا 210 روپے کلو قیمت پر فروخت ہورہی ہے۔چینی کی ہول سیل قیمت تین سے پانچ روپے اضافے 85 روپے اور ریٹیل میں 93 سے 95 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ چکن کی قیمت 280 سے بڑھ کر 350روپے تک ہو گئی۔بکرے اور گائے کا گوشت سرکاری قیمت کے برعکس پہلے ہی دگنی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔ فی لیٹر دودھ 120 سرکاری قیمت کے برعکس 140روپے میں بک رہا ہے۔ قیمت مزید بڑھانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ٹیٹرا پیک دودھ کی قیمت دس روپے اضافے سے 170روپے لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ گھی اور تیل 380 سے 440 روپے فی کلو قیمت پر بیچا جارہا ہے جبکہ فی کلو قیمت میں 80 روپے تک مزید اضافے کا خدشہ ہے۔فلور ملز کی جانب سے فی کلو آٹے کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔ چائے کی پتی اور دیگر اشیا کی قیمتیں بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں