میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی  نے کراچی پر حکمرانی کے لیے نیا راستہ نکال لیا

پیپلزپارٹی نے کراچی پر حکمرانی کے لیے نیا راستہ نکال لیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :جوہر مجید) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے جماعت اسلامی کو ڈپٹی میئر شپ کیساتھ سندھ اسمبلی میں 2 وزارتوں کی پیشکش کردی۔ پارٹی ذرائع ساتھ ہی شہر کراچی کو 2 ڈویژن میں تقسیم کرکے نیا فارمولا دیتے ہوئے شہر میں 2 میئرز لانے کی تجویز دے دی۔ گیند جماعت اسلامی کے کورٹ میں پھینک دی۔ مزکورہ نئے فارمولے کے تحت جماعت اسلامی کو 12 سے زائد ٹاؤنز میونسپل کارپوریشنز دینے کی پیشکش بھی شامل ہے۔ پی پی پی اور جماعت اسلامی مزاکرات کی اندرونی کہانی جرأت منظر عام پر لے آیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی پر حکمرانی کیلئے ہر سطح پر جانے کے حوالے سے پی پی پی نے ایک دوسرا راستہ نکال لیا۔ انتہائی باوثوق و با اعتماد ذرائع کے مطابق بات نہ بننے کی صورت میں جماعت اسلامی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ بھی ہوا ہے۔ اس بابت بھی بھاگ دوڑ میں تیزی آگی ہے تمام حریف و حلیفوں سے رابطے کیلئے بھی میدان میں اپنے تیر انداز جھتے اتار دیے گئے ہیں۔ انھیں بھی ٹاسک میئر شپ کے حصول کیلئے دیا گیا ہے، جوڑ توڑ میں بھی تیزی کا رجحان پایا جاتا ہے دو ٹوک فیصلہ ہے کہ میئر تیر انداز ہو، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کے دو ٹوک رویے پر بھی دونوں جانب کے ووٹرز ،سپورٹرز میں شدت پسندی پائی جاتی ہے جس کا نظارہ ملک و شہری دونوں جانب کے رہنماؤں کی باڈی لینگویج سے محسوس کررہے ہیں، دونوں جانب سے کہا جارہا ہے اپنے اپنے موقف پر ڈٹے رہو دونوں طرف سے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے دعوے ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سراج الحق کو نرم رویے کیساتھ ثالثی کا کردار نبھانے کا پیغام دیاگیا ہے۔ذرائع کہتے ہیں حافظ نعیم کے سخت موقف کے حوالے سے قیادت سے بھی بات چیت کا کہا جارہا ہے، پی پی کی جانب سے میئر کراچی کیلئے نجمی عالم اور اسلم سموں کو ڈپٹی میئر نامزد کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ جبکہ اطلاعات کے مطابق مرتضیٰ وہاب کو اعلیٰ سطح کی قیادت میئر بنا نا چاہتی ہے۔ جبکہ کراچی کی قیادت نجمی عالم کو میئر بنا نا چاہتی ہے۔ کرم اللہ وقاصی کو ڈپٹی میئر کیلئے
نامزد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پی پی کے حلقے کسی صورت میئر شپ جماعت اسلامی کو دینے کو تیار نہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی اپنا ڈپٹی میئر لے آئے۔واضع رہے کہ پی پی پی نے جماعت اسلامی کو ڈپٹی میئر کی آفر کی ہے۔ جبکہ دو وزارتوں کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔ مزید براں کراچی کے دو ڈویژن کرکے دو میئر بنانے کی بھی پیشکش ہوئی ہے۔ جس میں جماعت اسلامی کو بارہ سے زائد ٹاؤن میونسپل کاپوریشن دینے کی پیشکش بھی شامل ہے۔ جس پر جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا گیا ہے۔ بلدیات کی وزارت بھی جماعت اسلامی کو دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔ اگر وہ پی پی کے میئر کی راہ میں رکاؤٹ نہ بنے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں