میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ فراہمی و نکاسی آب، ڈائریکٹر ایچ آر ڈی اے عمران زیدی کی بے ضابطگیاں عروج پر

ادارہ فراہمی و نکاسی آب، ڈائریکٹر ایچ آر ڈی اے عمران زیدی کی بے ضابطگیاں عروج پر

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ادارہ فراہمی و نکاسی آب مینیجنگ ڈائریکٹر کی مکمل سرپرستی و آشیرباد ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ایچ آر ڈی اے عمران زیدی کی من مانیا بے ضابطگیاں اپنے عروج پر اپنے فرنٹ مین کھلاڑی اکاؤنٹ آفیسر میڈیکل عامر حلیم کو رشوت و بھتہ خوری کا کھلا لائسنس جاری کردیا طبی سہولیات و دوائیوں کی مد میں ادارے کو لاکھوں کروڑوں کا چونا لگانے کا عمل جاری من پسند و منظور نظر کمپنی کو خلاف قاعدہ نوازنے کا عمل جاری۔ یاد رہے کہ سابق میڈکل اسٹور چورنگی ڈرگز کے 2020 ء کے سوا دو کروڑ روپے کے واجبات فائل کے کلیر ہونے کے باوجود فائل دبا دی عرصہ 2 سال سے کلائنٹ کو دھکے اور لال بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے۔ بھاری نذرانے کی ادائیگی کے بغیر کوئی کام کرنا فرائض منصبی کے برخلاف اقدام ہے۔ عمران زیدی اپنے فن و ہنر کا ماہر کھلاڑی ہے ہمارا کام نہیں ہوگا تو فائل ڈیپ فریز رہے گی، عامر حلیم اکاؤنٹ آفیسر میڈیکل۔ دوسری طرف انتہائی باوثوق و با اعتماد اندرونی محکمہ جاتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ادارہ فراہمی و نکاسی آب کی انتظامیہ نے تمام پرانے معاہدے والوں کی انتظامیہ کو کھڈے لائن لگاتے ہوئے نوازشات کی بارش’’ ڈیوگو‘‘ کمپنی پر کر رکھی ہیں۔ یاد رہے کہ ملازمین کی طبی ضروریات دوائیوں کیلے نیا کنٹریکٹ ستمبر 2022ء میں نئی میڈیکل کمپنی ’’ ڈیوگو‘‘ کو دیا گیا، مگر انتہائی حیرت انگیز و حیران کن بات یہ ہے کہ نئی کمپنی کو ادارہ فراہمی و نکاسی آب کی انتظامیہ نے بطور ایڈوانس 20 لاکھ روپے جاری کئے جو کہ ادارے کے بائی لاز کی صریحاً خلاف ورزی ہے، جبکہ اسی نئی میڈیکل کمپنی ڈیوگو کو عمران زیدی اور اسکے فرنٹ مین کھلاڑی کی نوازشات کے باعث ستمبر 22 میں پہلا چیک 8 لاکھ 50 ہزار کا جاری کیا جبکہ دوسرا چیک 67 لاکھ کا اکتوبر 22 ء میں تیسرا چیک نومبر میں 1 کروڑ کا جاری کیا، اسکے باوجود لاڈلی کمپنی کی من مانیاں جاری رہی اور دسمبر کے مہینے میں کمپنی نے عرصہ 29 یوم دوائیوں کی سپلائی ادارے کو بلیک میل کرتے ہوئے بند رکھی ،کیونکہ مذکورہ کمپنی ادارہ فراہمی و نکاسی آب سے مزید 1 کروڑ بطور ضمانت مانگ رہی تھی۔ واضح رہے کہ نہ صرف ادارے کے بائی لاز بلکہ سندھ حکومت کی بھی پالیسی اور قانون میں ادارے کی طرف سے زر ضمانت جمع کرانے کی کوئی پالیسی نہیں مگر حیرت انگیز طور پر ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے اپنے فرائض منصبی اور اختیارات کا غلط ناجائز استعمال کرتے ہوئے مزکورہ کمپنی کو 1کروڑ روپے بطور ایڈوانس ڈپازٹ ادارے کی جانب سے کمپنی اکاؤنٹ میں جمع کرانے کی منظور ی دیدی گو کہ تاحال وہ رقم ابھی ریلیز نہیں ہوئی مگر اسکا حکم نامہ جاری ہوچکا ہے سونے پہ سہاگہ حیران کن بات یہ ہے کہ ڈیوگو کمپنی کو جاری کئے جانے والے تمام چیک بھیجی گئی سمری کی جانچ پڑتال کے بغیر جاری کئے گئے ہیں جو کہ قانوناً خلاف قاعدہ و ضابطہ ہے جس کا فوری طور پر سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام سمیت متعلقہ زمہ دار ادارے بھی معائنہ کرسکتے ہیں اور خلاف ضابطہ عمل پر فوری کارروائی عمل لائی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ عمران زیدی جو کہ سابق ڈائریکٹر اکاؤنٹس بھی رہے ہیں حب واٹر بورڈ کے کوارٹر میں رہائش پذیر تھے آج وہ شاہانہ و پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں انکے اثاثہ جات گاڑی بنگلوں و بینگ اکاؤنٹس کی اگر تحقیقات کسی ایماندار افسر سے کرائی جائے تو ہوشرباء انکشافات کی نہ ختم ہونے والی سیریل منظر عام پر آئیگی جسے پڑھ و سنکر شہریوں کے ہوش اڑ جائینگے۔ عمران زیدی اور انکے فرنٹ مین کھلاڑی عامر حلیم سے متعلق مزید حقائق و انکشافات اگلے شمارے میں مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں