شمس بلڈرر نے قواعدوضوابط کی دھجیاں اڑادیں خلاف ضابطہ تعمیرات کاسلسلہ جاری
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی پروجیکٹ کی تعمیر میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، گلستان سجاد میں شمس پرائڈ کی تعمیر کے دوران وینٹیلیشن کی 10 فٹ گلی پر چھت ڈال دی گئی، کوئن پلازہ کے رہائشیوں کا احتجاج، تعمیرات قانون کے مطابق ہیں، کوئی خلاف ورزی نہیں کی، محمد الدین میمن، تفصیلات کے مطابق شمس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی پروجیکٹ کی تعمیر میں قواعد و ضوابط کی د ھجیاں اڑا دی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق گلستان سجاد میں کوئن پلازہ کے ساتھ شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کا گرائونڈ پلس 10 منزلہ پبلک پرائیویٹ کمرشل پراجیکٹ شمس پرائڈ کے نام سے تعمیر کیا جا رہا ہے جبکہ پروجیکٹ کے گرائونڈ کی تعمیر کے دوران ملحقہ پلازہ کے بیچ میں وینٹیلیشن کیلئے موجود 10 فٹ خالی جگہ پر بھی چھت ڈال دی گئی ہے، قواعد و ضوابط کے مطابق پلازہ کے ساتھ دوسرے پلازہ کی تعمیر کے دوران 10 فٹ کا اسپیس چھوڑنالازمی ہوتا ہے تاکہ وینٹیلیشن، پرائیویسی و دیگر چیزیں متاثر نہ ہوں، کوئن پلازہ کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے ایس بی سی اے کے قواعد کی دھجیاںاڑاتے ہوئے 10 فٹ خالی جگہ پر بھی قبضہ کرکے تعمیرات کردی ہیں، وہ اس معاملہ پر ایس بی سی اے میں شکایت کرینگے، تعمیراتی قواعد کے مطابق 10 فٹ اوپن اسپیس چھوڑنا لازمی ہے، اسے سلسلے میں رابطہ کرنے پر شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے ایم ڈی محمد الدین میمن نے کہا کہ انہیں کسی احتجاج کا پتہ نہیں ہے، ان کے پراجیکٹ کی تمام تعمیرات قواعد و ضوابط کے مطابق ہیں۔
۔۔