میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں کوروناوبا بے قابو،ملک میں صورتحال تشویشناک پنجاب میں بھی پابندیاں لگادی گئیں

کراچی میں کوروناوبا بے قابو،ملک میں صورتحال تشویشناک پنجاب میں بھی پابندیاں لگادی گئیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

 

ملک کے مختلف شہروں میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی جبکہ محکمہ صحت سندھ سیکرٹریٹ کے 19 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ ملازمین نے خود کو قرنطینہ کرلیاجبکہ سندھ سیکریٹریٹ میں بھی غیر ضروری افراد کا داخلہ بند کردیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 41.06 فیصد ریکارڈ ہوئی۔اس حوالے سے محکمہ صحت حکام نے بتایاکہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 41.06فیصد ہوگئی جبکہ حیدرآباد میں مثبت کورونا شرح17.27فیصد ہوچکی ہے۔پاکستان کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہونے لگا ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شرح بڑھ کر ساڑھے 11 فیصد ہو گئی، موذی وباء سے مزید پانچ افراد چل بسے ،426مریض شفایاب ہوئے ، 918 کی حالت تشویش ناک ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 808 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 5 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 426 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 55 فیصد پر آگئی۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 42 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 51 ہزار 94 زیرِ علاج مریضوں میں سے 918 کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 65 ہزار 665 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 943 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 43 لاکھ 56 ہزار 373 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 65 ہزار 877 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 16 کروڑ 91 لاکھ 31 ہزار 246 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ،7 کروڑ 79 لاکھ 32 ہزار 13 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 13 ہزار 46 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 7 ہزار 710 ہو گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں