میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ انتخابات کے لیے ن لیگ کی حکمت عملی تیار

سینیٹ انتخابات کے لیے ن لیگ کی حکمت عملی تیار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: شعیب مختار) سینیٹ انتخابات میں 17 سینیٹرز کی ریٹائرمنٹ نے ن لیگ کو سیاسی طور پر کمزور کر دیا ایوانِ بالا میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی گئی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں ہارس ٹریڈنگ کا حصہ بننے والے سینیٹرز ریڈار پر آگئے پی ڈی ایم جلسوں میں عدم دلچسپی رکھنے والے سابق و موجودہ اراکین اسمبلی کی فہرست تیار کر لی گئی آئندہ چند روز میں پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے گا ذرائع کے مطابق سینیٹ میں اگلے ماہ ن لیگ کے سترہ سینیٹرز ریٹائر ہونے جا رہے ہیں جن میں سے 11 پنجاب,اور دو دو سینیٹرز بلوچستان,پنجاب اور اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں اس ضمن میں مسلم لیگ نے ایوان ِبالا میں اگست 2019 کو چیئرمین سینیٹ کیخلاف ناکام ہونے والی تحریک عدم اعتماد میں بغاوت کا حصہ بننے والے اور مشکوک کردار کے حامل امیدواروں کو سینیٹ انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ پی ڈی ایم جلسوں میں دلچسپی نہ رکھنے اور اپنے حلقے کے کارکنان نہ لانے والے ذمہ داران کی بھی ایک فہرست تیار کی گئی ہے جن میں میں سابق و موجودہ اراکین پنجاب اسمبلی میاں نصیر،میاں مرغوب،سمیع اللہ خان،کرنل (ر) طارق،مرزا جاوید،رانا مشہود،رمضان صدیق بھٹی اور سابق رکن قومی اسمبلی مہر اشتیاق شامل ہیں تمام تر ذمہ داران کے ناموں کی فہرست مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو بھجوائی جا چکی ہے تاہم ان کی ہدایات پر آئندہ چند روز میں مذکورہ عناصر کیخلاف پارٹی کی جانب سے سخت ایکشن  لیے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں