میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت ، اپوزیشن میں تعاون اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے ،فواد چودھری

حکومت ، اپوزیشن میں تعاون اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے ،فواد چودھری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آرمی ایکٹ سے تعاون کا جو ماحول پیدا ہوا ہے وہ بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے ۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آرمی ایکٹ سے تعاون کا جو ماحول پیدا ہوا ہے وہ بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھا ہے ۔ الیکشن کمیشن پر اتفاق رائے بڑی کامیابی ہے اب اگلا مرحلہ احتساب کے طریقے پر اتفاق رائے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان احتساب کے طریقے کے حوالے سے بھی بات چیت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہی ہے ۔ اگر ہم بڑی اصلاحات کر لیں تو سیاسی اختلافات نقصان نہیں پہنچاتے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں