میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جناح ہسپتال گائنی وارڈ، نرسوں اور پروفیسر میں ٹھن گئی ، مریض پریشان

جناح ہسپتال گائنی وارڈ، نرسوں اور پروفیسر میں ٹھن گئی ، مریض پریشان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ کی پروفیسر اور نرسوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ، نگہت شاہ کے حکم پر نرسوں کے ڈیوٹی روم سے یونیفارم باہر پھینکوا کر اسے تالا لگوادیا گیا ،وارڈ کی نرسوں نے کام احتجاجاً کام کرنا بند کردیا ، مریض پریشان ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے گائنی وارڈ نائن بی میں ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ پروفیسر نگہت شاہ کے احکامات پر شام اور رات کے اوقات میں نوکری کرنے والی نرسز کے ڈیوٹی روم کوتالا لگوا کر بند کیا گیا ، جس کے بعد سے نرسزنے احتجاجاً ڈیوٹی کا بائیکاٹ کررکھا ہے ، نرسز کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی روم کو تالا لگوا کر یونیفارم کو باہر پھینک گیا ، ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ نگہت شاہ کا غیر اخلاقی رویے ناقابل برداشت ہے ، انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ نگہت شاہ کے خلاف کارروائی کی جائے ، جب تک ڈیوٹی روم نہیں ملتا ،گائنی وارڈ نائن بی میں کوئی بھی نرس ڈیوٹی انجام نہیں دیں گی ، دوسری جانب وارڈ میں داخل مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں