الیکشن کا انعقاد ضرور ہوگا، نتائج سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا، نگراں وزیراعظم
شیئر کریں
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن ضرور منعقد ہوں گے ، تاہم ان کے نتائج سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن صاف، شفاف اور منصفانہ ہوں گے، تاہم ان کے نتیجے سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی غیرقانونی تارکین وطن کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی نہیں ہوگی۔ قوم پرست سمجھتے ہیں کہ تمام چیزیں ان کی نظر سے دیکھی جائیں۔ قوم پرست ہرچیزکواپنی نظرسیدیکھتے ہیں۔ بلوچستان میں لوگ کہتے ہیں شفاف انتخابات نہیں ہوئے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ عام انتخابات2024 صاف اورشفاف ہوں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم انتخابات کا انعقاد نہ کرواتے تو داغ ہوتا، ہم انتخابات ضرور کروائیں گے اور الیکشن کمیشن انتخابات منعقد کرے گا، اس کے نتائج پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے ووٹرز کو کچھ نہ کچھ تو کہنا ہے۔ لسبیلہ میں جام کے مقابلے پر اگر کوئی غیر معروف شخصیت انتخابات میں کامیاب ہو جائے تو یہ بڑی بات ہوگی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) میں الیکٹیبلز تھے جو اکٹھے ہوئے تھے، صرف نام نیا تھا۔