پی ٹی آئی کے 123 ارکان کا جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ
جرات ڈیسک
منگل, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 123 ارکان نے جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ارکان اسمبلی سپیکر راجہ پرویز اشرف کے رو برو مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے۔ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 22 دسمبر کو کے پی ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے، ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے اور شاہ محمود قریشی ارکان کو لے کر اسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ 14دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے استعفوں کی تصدیق کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جانے کا اعلان کیا تھا۔ سابق وزیراعظم پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں بھی توڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔