میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیبرپختونخوابلدیاتی انتخابات میدان جنگ بن گئے،خودکش دھماکا،فائرنگ 5 افرادجاں بحق ،متعددزخمی

خیبرپختونخوابلدیاتی انتخابات میدان جنگ بن گئے،خودکش دھماکا،فائرنگ 5 افرادجاں بحق ،متعددزخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوران گرما گرمی انتہا کو پہنچ اور کئی مقامات پر انتخابی دنگل میدانِ جنگ بن گیا جبکہ خودکش دھماکے اور فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ،بلدیاتی انتخابات ،کوہاٹ اورکرک اضلاع میں فائرنگ اور تشدد کے دو الگ الگ واقعات ،دو بھائیوں سمیت 3افراد جان کی بازی ہارگئے ،3 دیگر زخمی درہ آدم خیل میں فاٹا انضمام کے مخالف سینکڑوں مشتعل افرادکاشدید احتجاج ،سرکاری عمارتوں میں قائم متعددپولنگ سٹیشنوں پر دھاوا بول کر جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ کی ،انتخابی سامان کو نذرآتش کردیا ،بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا ،آخری اطلاعات تک ووٹوں می گنتی اورنتائج کے آنے کاسلسلہ جاری تھا،کئی مقاما ت جے یوآئی ،اے این پی اورآزادامیدواروں کے مقابلے میں تحریک کے امیدواروں کے شکست کے آثارنمایاں تھے، باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ کمرسر میں خودکش دھماکے میں 2 افرادجاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے 5 ، 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے 2، 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔اْدھر ضلع کرک کی تحصیل تخت نصرتی پولنگ اسٹیشن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اورفرار ہوگئے۔فائرنگ میں پی ٹی آئی کے ایم این اے شاہد خٹک کے چچازاد بھائی اورانکا گن مین جاں بحق اور چارافراد زخمی ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد پولنگ روک دی گئی۔ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ منڈی کس میں پولنگ اسٹیشن کے اندر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی بھی ہوگیا۔ضلع خیبر بلدیاتی الیکشن کے دوران میدان جنگ بن گیا، زخہ خیل اورلنڈی کوتل میں مسلح افرادکے پولنگ اسٹینشوں پرحملیاورفائرنگ سے بھگڈرمچ گئی جبکہ تصادم کے درمیان راکٹ چل گئے۔پولنگ اسٹیشن پربیلٹ باکس توڑگئے اور الیکشن مواد کوبھی نقصان پہنچایا گیا جبکہ بھگڈر اور بد نظمی کے بعد 20 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کاعمل بند ہوگیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔تحصیل جمرود کے علاقہ ملاگوری میں پولنگ اسٹیشن میں بھگدڑاور ہوائی فائرنگ کیبعد پولنگ کا عمل شدید متاثر رہا۔ ضلع مہمند کے شہید بانڈا پولنگ اسٹیشن کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ویلج کونسل کے جنرل کونسلر کے امیدوار زخمی ہوگئے۔ضلع ٹانک کے نواحی علاقے ملازئی میں پولنگ اسٹیشن پر دو سیاسی پارٹیوں کے درمیان تصادم کے بعد پولنگ کا عمل شدید متاثر رہا تاہم ضلعی انتظامیہ نے پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کرادیا۔ضلع لکی مروت میں ملتانی من جیوالہ کے خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ فائرنگ کے بعد پولنگ روک دی گئی تاہم ڈی پی او شہزادہ عمر ریاض نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں