میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سب رجسٹرار آفس قاسم آباد کرپشن کا گڑھ،غیرقانونی رجسٹریوں کا انکشاف

سب رجسٹرار آفس قاسم آباد کرپشن کا گڑھ،غیرقانونی رجسٹریوں کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سب رجسٹرار آفس قاسم آباد میں کرپشن، شہریوں نے سب رجسٹرار اشفاق شاہ کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا، سب رجسٹرار آفس میں سینکڑوں نجی ایجنٹس موجود، غیرقانونی رجسٹریوں کا بھی انکشاف، روزانہ لاکھوں روپے بٹورے جانے لگے، تفصیلات کے مطابق سب رجسٹرار قاسم آباد کا آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے جبکہ سب رجسٹرار اشفاق شاہ کی سرپرستی میں نجی ایجنٹس نے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، سب رجسٹرار آفس میں رجسٹری، منتقلی، اٹارنی پاور سمیت دیگر کاموں کیلئے آنے والے لوگوں سے بھاری رقم کی سرعام وصولی جاری ہے، ذرائع کے مطابق سب رجسٹرار قاسم آباد اشفاق شاہ نے نجی ایجنٹس چھوڑ رکھے ہیں جن کے بغیر کام ناممکن بن گیا ہے، ذرائع کے مطابق سب رجسٹرار قاسم آباد میں پرائیویٹ لوگوں نے تمام سرکاری کام سنبھالا ہوا ہے اور روزانہ کی مد میں جائز کام کیلئے آنے والے شہریوں سے لاکھوں روپے وصول کئے جاتے ہیں، جائز کام بغیر پیسوں کے نہ صرف ناممکن بنایا جاتا ہے بلکہ لوگوں کو مہینوں چکر بھی لگوائے جاتے ہیں، ذرائع کے مطابق اشفاق شاہ بااثر سب رجسٹرار ہیں اور ان کی سرپرستی میں منظم مافیا لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹ رہی ہے شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر روینیو مخدوم محبوب الزمان سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ سب رجسٹرار قاسم آباد اشفاق شاہ کو ہٹایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں