میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
احساس کفالت پروگرام ، سکھر میں ربڑ کے انگوٹھے بنا کر جعل سازی کا انکشاف

احساس کفالت پروگرام ، سکھر میں ربڑ کے انگوٹھے بنا کر جعل سازی کا انکشاف

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ربڑ کے انگوٹھے بنا کر احساس کفالت پروگرام میں جعل سازی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے سکھر بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے احساس کفالت پروگرام میں جعلسازی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ربڑ کے جعلی انگوٹھے بنا کر احساس کفالت پروگرام سے پیسے نکلوایا کرتے تھے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش کی ترسیل میں بدعنوانی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ نشتر نے کہا کہ کم آمدنی والے خاندانوں کی احساس ایمرجنسی رقم سے کسی کو بھی غیرقانونی طور پر کٹوتی کی اجازت نہیں دی جائے گی،تمام ریاستی ادارے بدعنوانی کے خلاف جنگ میں احساس کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تھانوں میں درج ایف آئی آرز دیکھ رہے ہیں اور میں تمام فراڈ کرنے والے کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی چاہتی ہوں۔مظفر گڑھ میں لوگوں نے مبینہ چور کو پکڑ کر درخت سے باندھ دیا اور پھر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے مبینہ طور اور تشدد کرنے والے افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔واضح رہے کہ احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں پیسے تقسیم کیے گئے،احساس پروگرام کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ خاندانوں میں 150ارب روپے شفاف طریقے سے تقسیم کئے گئے۔جس کی تعریف کی جا رہی ہے۔عالمی بینک نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کو کم کرنے کیلئے پاکستان میں سماجی تحفظ کا پروگرام اہم کرداراداکررہاہے۔ یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگوپیچوموتو نے منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام اورمنسلکہ آرٹیکل میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی 21 کروڑ آبادی میں سے 24 فیصد غربت کا شکارہے اوران کی حالت مزیدابترہونے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت تھی۔اس وبا سے خواتین، جو لیبرفورس میں پہلے سے کم فوائد حاصل کرنے والوں میں شامل تھیں،کو زیادہ خطرات کا شکارکردیا ہے۔واضح رہے کہ


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں