میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرا T20 بھی ہرا دیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرا T20 بھی ہرا دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ہملٹن میں کھیلے جارہے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔پاکستان کی جانب سے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم نے ٹم سیفرٹ کے ناقابل شکست 84 اور کپتان کین ولیمسن کے ناٹ آؤٹ 57 رنز کے ساتھ میچ 19 اعشاریہ 2 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر اپنے نام کیا۔نیوزی لینڈ کی واحد گرنے والی وکٹ 21 رنز بنانے والے گپٹیل کی تھی انہیں فہیم اشرف نے آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے دیگر کوئی بولر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔مہمان ٹیم پاکستان نے محمد حفیظ کے ناقابل شکست 99 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا۔پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ہملٹن میں کھیلے جارہے دوسرے میچ میں پاکستان کے اوپنرز نے ایک مرتبہ بھر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے مایوس آغاز کیا۔میچ کے دوسرے ہی اوور میں حیدر علی اور عبداللہ شفیق ٹم ساؤتھی کا شکار بنے ، حیدر نے 8 رنز بنائے جبکہ عبداللہ کوئی رن نہ بنا سکے ۔پاکستان ٹیم کا اسکور جب 33 رنز پر پہنچا تو رضوان 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، پانچویں نمبر پر کپتان شاداب خان بیٹنگ کیلئے آئے مگر وہ بھی کوئی خاطر خواہ کمال نہ دکھا سکے اور محض4 رنز ہی بنا سکے ۔وکٹ کے دوسری جانب موجود محمد حفیظ نے آج بطور سینئر بیٹسمین ٹیم کو سہارا دیا اور ایک اینڈ سنبھالے رکھا جبکہ دوسرے اینڈ سے وقفے وقفے سے وکٹ گرتی رہیں۔حفیظ نے 57 گیندوں پر 10 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 99 رنز اسکور کیے ۔پاکستان کی پانچویں گرنے والی وکٹ خوشدل شاہ کی تھی وہ 14 رنز بنا سکے ، فہیم اشرف بھی 4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عماد وسیم 10 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔پاکستان نے مقررہ 20 اوررز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کیے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب بولر ٹم ساؤتھی رہے انہوں نے 4 اوورز میں 21 رنز کے عوض 4وکٹ حاصل کیے ۔اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ہملٹن میں کھیلے جارے پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ کیلئے پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے ریگولر ٹی ٹوئنٹی کپتان کین ولیمسن نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے اور آج کا میچ کھیل رہے ہیں۔پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے حکمت عملی بنالی ہے ، جبکہ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔پاکستان کو سیریز میں واپس آنے کے لیے آج کے میچ کو جیتنا لازمی ہے ، تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو شیڈول ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبرکو شروع ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہونے کے بعد انگوٹھے میں فریکچرکے سبب پہلے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں