میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سب کے لیے نیک خواہشات ہیں، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

سب کے لیے نیک خواہشات ہیں، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان آخری مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے کیریئر کا آخری مقدمہ ہے میر ی جانب سے سب کے لئے نیک خواہشات ہیں۔ چیف جسٹس نے مری میں آمنہ بی بی نامی خاتون پر فائرنگ کے حوالہ سے مقدمہ کو نمٹا دیا۔ آمنہ بی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ساجد، راشد اور قدیر نے گھر میں جاکر فائرنگ کی ۔اس پر چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ جب آمنہ بی بی عدالت میں پیش ہوئی تھیں تو انہوں نے ملزمان کی ضمانت پر اعتراض نہیں کیا تھا ، بیان دینے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا لگتا ہے ضمانت کے بعد معاملات خراب ہوئے ۔ وکیل کا کہنا تھا کہ آمنہ بی بی کو جو گولیاں لگیں اس کے چھرے ابھی جسم کے اندر ہیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وکیل صاحب سوچ لیں ضمانت کے خلاف آئے ہیں معاملات خراب نہ ہوجائیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم معاملہ پر کوئی رائے نہیں دے رہے کیونکہ ابھی ٹرائل چل رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں