میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی رہنما پرویز محمود کے قاتلوں کی گتھی چھ سال بعد سلجھ گئی

جماعت اسلامی رہنما پرویز محمود کے قاتلوں کی گتھی چھ سال بعد سلجھ گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سابق ٹاؤن ناظم اور جماعت اسلامی رہنما پرویز محمود کے قاتل کے اہم انکشافات سامنے آ گئے ، 6 سال پہلے ملزمان نے متحدہ کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کے کہنے پر پرویزمحمود کا قتل کیا۔6 سال بعد سابق لیاقت آباد ٹاؤن ناظم اور جماعت اسلامی رہنما کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، 2012 میں ڈاکٹر پرویز محمود کو قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر قانون کی گرفت میں آگیا۔
تفتیش میں ٹارگٹ کلر مسعود علی عرف کالا نے سنسی خیز انکشافات کئے ، ملزم نے بتایا کہ ڈاکٹر پرویز محمود کو کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کے کہنے پر کے ڈی اے چورنگی کے قریب نشانہ بنایا۔جماعت اسلامی رہنما کے ہمراہ انکے دوست خلیق اللہ بھی جاں بحق ہوئے تھے ۔ ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں عمران اعجاز نیازی، طاہر قادیانی، زبیر عرف پپا، عبد الرحمان قریشی شامل تھے ۔ ساتھیوں میں جوائنٹ سیکٹر انچارج ریحان، آصف آلٹو، فیضان الیاس، سمیر نائی اور شکیل موٹا شامل ہیں۔30 نومبر کو گرفتار ہونے والے مسعود کالا نے اعتراف کیا کہ ناظم آباد اور رضویہ سوسائٹی میں احکامات ملنے پر متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، 5 جنوری کو ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں