میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی صدر کی پاکستان پر تنقید‘ پھر ڈومور کا مطالبہ

امریکی صدر کی پاکستان پر تنقید‘ پھر ڈومور کا مطالبہ

منتظم
بدھ, ۲۰ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں پاکستان پر ایک بار پھر تنقید کی ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وضع کی جانے والی قومی سلامتی کی نئی حکمت عملی میں ایک بار پھر پاکستان سے بہتر تعلقات کو قائم رکھنے کے لیے ‘ڈو مور ‘کا مطالبہ کیا گیا ہے،و ائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والی قومی سلامتی کی نئی حکمت عملی کی دستاویز 68صفحات پر مشتمل ہے ،نئی حکمت عملی میں جنوبی ایشیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان پر اس کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں تیزی لانے کے لیے دباؤ ڈالیں گے، کیونکہ کسی بھی ملک کی شدت پسندوں اور دہشت گردوں کے لیے حمایت کے بعد کوئی بھی شراکت باقی نہیں رہ سکتی ہے ،امریکا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم ایک مستحکم اور خود مختار افغانستان چاہتے ہیں اور ایک ایسا پاکستان جو اسے غیرمستحکم کرنے میں ملوث نہ ہوا،مریکا چاہتا ہے کہ پاکستان مسلسل اس بات کا ثبوت دیتا رہے کہ وہ اپنے جوہری اثاثوں کا محافظ ہے ،نئی امریکی نیشنل سیکورٹی اسٹریٹجی میں پاکستان کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ جیسے جیسے پاکستان میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہوتی جائے گی اور پاکستان یہ یقین دلاتا رہے گا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امریکا کی مدد کرتا رہے گا تو ہم اس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات بڑھائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں