کورونا وبا عالمی حقیقت ، کسی ذہن کی اختراع نہیں،شبلی فراز
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ نومبر ۲۰۲۰
عدالتی فیصلہ بھی آچکا،اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو۔
شیئر کریںوفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وبا ایک عالمی حقیقت ہے یہ کسی ذہن کی اختراع نہیں۔عدالتی فیصلہ بھی آچکا،اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار شبلی فراز نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شبلی فراز کا کہناتھا کہ عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔خدانخواستہ اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کے ذمہ داران اپوزیشن رہنما اور جلسوں کے منتظمین ہوں گے ۔