میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب نے بینکوں سے شہبازشریف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں

نیب نے بینکوں سے شہبازشریف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو نے بینکوں و مالیاتی اداروں سے سابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف سمیت پانچ لوگوں کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے بینکوں و مالیاتی اداروں سے سابق وزیرِ اعلٰی پنجاب شہباز شریف سمیت 5 افراد کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات مانگی ہیں، نیب نے حمزہ شہباز شریف،سلمان شہباز شریف ،عمران علی یوسف اور فہیم اختر چودھری کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ نیب کا کہنا ہے کہ معلومات فراہم نہ کرنے والے ذمہ دار افسر کے خلاف کاروائی ہوگی۔
نیب کی جانب سے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو بھیجے گیے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف،حمزہ شہباز، سلمان شہباز ، عمران علی یوسف اور فہیم اختر چودھری کے بینک اکاونٹس، اکاونٹ کھولنے کا فارم، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی کاپی، دستخطی کارڈ کا نمونہ، اکاؤنٹ کھولنے کی تاریخ سے لے کر اب تک کے اکاؤنٹس کی اسٹیٹمنٹس بھی 26 نومبر تک ہیڈ آفس کو بھجوائی جائیں۔نیب نے محکمہ قومی بچت سے شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، عمران علی یوسف اور فہیم اختر چودھری کے حوالے سے ملکی و غیر ملکی کرنسی میں بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری و سرٹیفکیٹس کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔دوسری جانب نیب کو معلومات فراہم کرنے کیلیے بینکوں و مالیاتی اداروں نے تمام فیلڈ فارمشنز سے رپورٹ مانگ لی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں