میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کا آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننے سے انکار ،مذاکرات بے نتیجہ ختم

پاکستان کا آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننے سے انکار ،مذاکرات بے نتیجہ ختم

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے بعض مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کے بعد مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے حصول کیلیے مذاکرات پچھلے دو ہفتے سے جاری تھے جس میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی مالی امداد کیلیے سخت شرائط سامنے آئی تھیں جسے تسلیم کرنے سے انکار کے بعد مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان پْر امید ہیں کہ اگلے سال 15 جنوری سے قبل یہ کسی نتیجے پر پہنچ جائینگے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات تسلیم کرنے سے معذرت کرلی ہے جس میں روپے کی قیمت میں کمی، ٹیکسوں کی شرح بڑھانے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے 20 سے 22 فیصد تک بجلی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس سے پاکستان نے معذرت کی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین سے مالی معاونت کی تفصیلات فراہم کرنے سے بھی معذوری ظاہر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہماری کچھ ریڈ لائنز ہیں جنہیں عبور نہیں کیا جاسکتا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کا وفد مذاکرات کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کریگا جس کے بعد آئی ایم ایف کا وفد دوبارہ پاکستان آنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں