میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صحت،پولیو کے 2 نئے کیس ظاہر ، ای پی آئی کی کاکردگی پر سوال

محکمہ صحت،پولیو کے 2 نئے کیس ظاہر ، ای پی آئی کی کاکردگی پر سوال

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) حکومتی اقدامات کے باوجود پولیو وائرس بے قابو ہوگیا ہے، سندھ میں پولیو کے مزید دو نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں، قومی ادارہ صحت کی ریجنل پولیو ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سانگھڑ کی ایک بچی اور میرپورخاص کا بچہ پولیو وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں، پولیو کے خاتمے کے لیے مسلسل خطیر رقم خرچ کرنے پر ای پی آئی پروگرام اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی کارکردگی سوال نشان بن گئی ہے، سانگھڑ اور میرپورخاص سے رواں برس پہلی بار کیسز سامنے آئے ہیں، میرپورخاص کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلے ہی پولیو وائرس ٹائپ ون پایا گیا تھا، جبکہ وزارت صحت کے پولیو پروگرام کی جانب سے 28 اکتوبر سے انسداد پولیو کی ملک گیر مہم کا اعلان کر دیا گیا ہے، مہم کے دوران 45 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ویکسین دی جائے گی، پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 39 تک پہنچ گئی ہے، سندھ میں سامنے آنے والے کیسز 12 ہو گئے ہیں، بلوچستان میں 20، کے پی 5، پنجاب سے ایک، اسلام آباد میں پولیو وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں