میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم کے گرد ایک اور خطرہ منڈلانے لگا

پی ڈی ایم کے گرد ایک اور خطرہ منڈلانے لگا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار )پی ڈی ایم کے گرد ایک اور خطرہ منڈلانے لگا وفاقی حکومت کی جانب سے لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کے پلے کارڈز کراچی کے جلسے میں سامنے آنے پر وارننگ دیدی گئی گیارہ جماعتوں کے اپوزیشن کے جلسے میں ملزم کی تصویر کی تشہیر کی کھل کر مذمت کر دی اس ضمن میں رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا روزنامہ جرأت سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلسہ کرنا اپوزیشن کا بنیادی حق ہے لیکن عزیر بلوچ کی پی ڈی ایم جلسے میں تصویروں کی تشہیر اور ملزم کے حق میں نعرے بازی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں آئندہ اگر اپوزیشن کی جانب سے یہی رویہ اپنایا گیا تو انہیں وارننگ دی جائے گی بعد ازاں ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے پر ان کیخلاف قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے گا پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ جلسے کرنا ہر پاکستانی شہری کا حق یے مگر جلسوں میں دہشتگردوں کی تشہیر کرنا اور مشکوک سرگرمیوں کو فروغ دینا غیر قانونی عمل ہے اپوزیشن کو اس طرح کی سرگرمیاں کرنے کا کوئی حق نہیں پی ڈی ایم خود ایک ڈکیٹ موومنٹ ہے جو چوروں کو بچانے کے لئے بنائی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا جلسوں میں پی ڈی ایم والوں کا مکروہ چہرہ خود ہی عوام کے سامنے آرہا ہے اپوزیشن ایک بات کان کھول کر سن لے عمران انہیں کبھی این آر او نہیں دینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں