میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہیرا پھیری 3 میں سنجے دت بھی انٹری دیں گے

ہیرا پھیری 3 میں سنجے دت بھی انٹری دیں گے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

بالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز ہیرا پھیری کے تیسرے حصے میں سنجے دت بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیرا پھیری 3 میں اشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول سمیت مزید دو اداکار بھی انٹری دیں گے جن میں بھول بھولیاں 2 کے کارتک آریان اور سنجے دت شامل ہیں۔سنجے دت ہیرا پھیری 3 میں ایک نابینا ڈان کا کردار نبھائیں گے۔ سنجے دت کے کردار کے بارے میں بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’یہ کافی اہم کردار ہوگا۔ کچھ ایسا ہی ہے جیسا 2007 کی کامیڈی فلم ویلکم میں فیروز خان کا کردار تھا۔ لہذا یہ بھی ایک پیارا ڈان ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں