شمس آئی کون منصوبے کی نام تبدیلی سے فروخت عیاں
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی دعا آئی کون نامی منصوبے کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں، شمس آئی کون نامی منصوبے کا غیرقانونی نام تبدیل کیا گیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے منصوبے کی نام تبدیلی کو غیرقانونی قرار دیا تھا، نئے نام سے لوگوں کا دھوکہ دینے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد دعا آئی کون نامی منصوبے کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزان ہے، قاسم آباد میں علی پیلس پر دو سال قبل شمس آئی کون کے نام سے رہائشی و کمرشل منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا تاہم پارٹنرز کی لڑائی کے باعث منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا اور شہریوں کے اربوں روپے بلڈرز نے ڈکار لئے تاہم مذکورہ منصوبے کو دعا آئی کون کے نام سے ری لانچ کیا گیا ہے اور بکنگ و تشہیر کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پبلک نوٹس نے ذریعے دعا آئی کون نامی منصوبے کو غیرقانونی قرارداد دیتے ہوئے لوگوں کو بکنگ سے گریز کا مشورہ دیا تھا تاہم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مذکورہ منصوبے کے خلاف کوئی کاروائی کرنے سے گریزان ہے، علی پیلس پر منصوبے کی جگہ پر بکنگ آفس کھول کر ایجنٹوں کے ذریعے سادہ لوح لوگوں پھنسانے کا سلسلہ جاری ہے، حیدرآباد کی ضلع انتظامیہ سمیت متعلقہ ادارے شہریوں سے اربوں روپے لوٹنے والوں کے خلاف کاروائی دے گریزاں ہیں جس کے باعث شہری اپنی جمع پونجی سے محروم ہو رہے ہیں ۔.