میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کی متحدہ ارکان اسمبلی کو 12،12کروڑ کے فنڈز دینے کی یقین دہانی

سندھ حکومت کی متحدہ ارکان اسمبلی کو 12،12کروڑ کے فنڈز دینے کی یقین دہانی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات،امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
ایم کیو ایم وفدکا طے شدہ معاہدے کے نکات پر عمل درآمدکامطالبہ، خورشید میموریل ہال کے متبادل استعمال پر بھی گفتگو کی گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کی متحدہ ارکان اسمبلی کو 12،12کروڑ کے فنڈز دینے کی یقین دہانی،حکومتی اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کو منانے کا مشن، کراچی میں متحدہ وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہار الحسن کی قیادت میں وفد نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے ارکان سندھ اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا مطالبہ کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے رواں مالی سال میں متحدہ ارکان اسمبلی کے لئے 12،12کروڑ روپے کے فنڈز دینے کی یقین دہانی کرائی گئی، متحدہ وفد نے بلدیاتی اداروں میں مشاورت سے افسران اور ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر کی درخواست بھی کی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے مطالبہ کیا کہ طے شدہ معاہدے کے نکات پر عمل کرایا جائے، ملاقات میں خورشید میموریل ہال کے متبادل استعمال اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں