میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات حکومت کی آمرانہ سوچ کا ثبوت ہے، مریم اورنگزیب

الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات حکومت کی آمرانہ سوچ کا ثبوت ہے، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اکسانے پر وفاقی وزرا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔فواد چوہدری اور شبلی فراز کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر پر تحفظات کے اظہار کے بعد اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے حکم پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے،الیکشن کمیشن اور ارکان پارلیمان کے سوالات کے حکومت کے پاس جواب نہیں، اس لئے الیکشن کمیشن پر حملے کئے جارہے ہیں، عمران خان غیرقانونی فارن فنڈنگ سے نجات کے لئے الیکشن کمشن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، ان ہی کے حکم پر غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس میں من پسند فیصلہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جارہا ہے، ڈسکہ الیکشن کی دھند اور الیکشن چوری پکڑے جانے کی رپورٹ رکوانے کے لئے حکومت کی طرف سے الیکشن کمشن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے نتائج کا غصہ عمران خان کے حکم پر الیکش کمیشن پر نکالا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں