مطالبات منوانے کے لیے مولانافضل الرحمان کے طریقہ کار سے اختلاف ہے ، قمر زمان کائرہ
شیئر کریں
اسلام آبادپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کو مطالبات منوانے کے لیے مولانافضل الرحمان کے طریقہ کار سے اختلاف ہے ۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ہم نے پاکستان تحریک انصاف کو بھی سمجھایا تھا کہ آپ احتجاج کریں لیکن دھرنا نہ دیں اور نہ کسی شہر کو جام کریں۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ اس قسم کے احتجاج کو اگر طاقت سے روکنے کی کوشش کی جائے تو دیگر شہروں میں بھی انارکی پھیلتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی یہی ہونے کا امکان ہے کیوں کہ لوگ مہنگائی سے تنگ ہیں اور جب عوام اٹھ کھڑے ہوں اور قیادت نہ ہو تو انارکی ہوجاتی ہے ، خدا کے لیے اس کو روکیں۔پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کہتے تھے کہ کنٹینر اور روٹی دیں گے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اپنا وعدہ پورا کریں۔نیب کی گرفتاریوں سے متعلق قمرزمان کائرہ نے کہا کہ آج تک کسی سیاستدان پر بد عنوانی ثابت نہیں ہوئی۔پی پی رہنما نے کہا کہ اگر آپ کو ثبوت نہیں ملتے تو پگڑیاں مت اچھالیں، کیس کو عدالت میں لے جائیں ثابت ہوگیا تو سزا دیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کو صرف گرفتاریاں ہی نہیں بلکہ بلکہ ثبوت بھی پیش کرنی چاہیں۔