فضل الرحمان کی عمران خان پر بازی ،یونیورسٹی گرائونڈ میں تاریخ ساز جلسہ کرنے میں کامیاب
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
فضل الرحمن عمران خان پر بازی لے گئے ،یونیورسٹی گرائونڈ میں تاریخ ساز جلسہ کرنے میں کامیاب۔مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد پریس کانفرنس میں کسی نے سوال کیا کہ مظفرآباد میں جلسہ ہوا تھا میں نے کہا کہ سرکاری ملازمین ،سکول کے بچوں اور دیگر لوگوں کو زبردستی لایا گیاجلسہ ہم 19ستمبر کو مظفرآباد میں کریں گے ۔جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر کے زیر اہتمام ہونیوالی آزادی کشمیر کانفرنس میں سرکاری ذرائع کے مطابق 8سے 10ہزار جبکہ الیکٹرانک میڈیا اور عالمی میڈیا کے مطابق 12سے 14ہزار افراد شریک ہوئے تاہم جمعیت علماء اسلام کے ذمہ داران نے دعویٰ کیا کہ جلسہ میں 20ہزار سے زاید افراد شریک تھے ۔البتہ یہ جلسہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مظفرآباد جلسہ سے دُگنا بڑا تھا۔