میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گھر کی صفائی ضروری کریں مگر وزیراعظم دنیا میں پاکستان کا تماشہ نہ بنائیں، چودھری نثار

گھر کی صفائی ضروری کریں مگر وزیراعظم دنیا میں پاکستان کا تماشہ نہ بنائیں، چودھری نثار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورورپورٹ) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم گھر کی صفائی ضرور کریں انہیں کس نے روکا ہے ؟ اس بیانیتے سے پاکستان کا دنیا میں تماشا نہ بنایا جائے ٗ میری بات پر شک ہے تو خواجہ آصف کے بیان پر بھارتی میڈیا کے تبصروں کا جائزہ لیا جائے ٗپاکستان کے اندر بھی مسائل ہیں ٗحکومت عملی اقدامات اٹھائے ۔منگل کو پنجاب ہائوس میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا یہ واضح مؤقف ہے کہ ہمارے اندر جو بھی کوتاہیاں یا کمزوریاں ہیں اس کا علاج ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بھارت کے اندر جو ہندو انتہاء پسند اور دہشت گرد تنظیمیں بڑی ڈھٹائی سے اپنے مکروہ عزائم میں کمربستہ ہیں، کبھی ہندوستان کی حکومت یا سیاستدانوں میں سے کسی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے، وہاں تو معزز لوگوں کے منہ کالے کئے جاتے ہیں، غیر ملکی مہمانوں پر تشدد کیا جاتا ہے اور مسلمانوں اور اقلیتوں کو بیدردی سے صرف گائے کی بے حرمتی کے شک پر قتل کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک افغانستان میں دن کے اجالے میں درجنوں دہشت گردی کے کیمپ امریکہ کے کیمروں کے نیچے پنپ رہے ہیں اور پاکستان میں آگ اور خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائوس کلیننگ پر کسی کو اعتراض نہیں، حکومت کو عملی کام پر توجہ دینی چاہئے، ہمیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہئے جن سے پاکستان دشمن عناصر کا بیانیہ مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں جتنی ہائوس کلیننگ ہوئی ہے اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ،مگر اس کے باوجود بہت سے کام اور بھی کرنے کی گنجائش موجود ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں