میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نوازکون لیگ کی قیادت سونپے جانے کاامکان

مریم نوازکون لیگ کی قیادت سونپے جانے کاامکان

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسٹیبلشمنٹ سے قریبی تعلقات کاتاثرختم کرنے
کافیصلہ،ووٹ کوعزدومہم فعال کرنے پرغور

وزیراعظم شہباز شریف کی وجہ سے پنجاب میں پارٹی کو نقصان ہوا ہے اور جو مضبوط گڑھ ہیں۔ وہ اب کمزور ہورہے ہیں اور یہی صورتحال رہی تو پنجاب ہاتھ سے نکل سکتا ہے،سینئررہنمائوں کی رائے
مریم نوازنے ماڈل ٹائون میں واقع ن لیگ کے مرکزی دفترمیں مستقل بیٹھنے ،پارٹی رہنمائوں اورعوام سے ملاقاتیں کرنے کافیصلہ کرلیا،ن لیگ کی نائب صدرکھل کروفاقی حکومت پرتنقید کریںگی ،ذرائع کادعویٰ
کراچی ( رپورٹ عقیل احمد ) مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت میں اندرونی اختلافات کے باعث مریم نواز کو اہم ذمہ داریاں دینے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت نے پارٹی کے ماڈل ٹاؤن میں واقع مرکزی دفتر میں مریم نواز کے مستقل بیٹھنے اور پارٹی رہنماؤں ، عوام سے ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس ضمن میں مرکزی دفتر میں مریم نواز کے کمرے کی تزئین وآرائش شروع کردی گئی ہے۔ پارٹی میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دوبارہ شروع کرنے کی عوامی رابطہ مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی میں اسٹیبلشمنٹ سے قریبی تعلقات رکھنے سے پارٹی کو فائدہ کے بجائے نقصان کو بھی عوامی مہم میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی قیادت میں اب یہ کہا جارہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی وجہ سے پنجاب میں پارٹی کو نقصان ہوا ہے اور جو مضبوط گڑھ ہیں۔ وہ اب کمزور ہورہے ہیں اور یہی صورتحال رہی تو پنجاب ہاتھ سے نکل سکتا ہے اس لئے مریم نواز کو میدان میں اتارا جارہا ہے مسلم لیگ ( ن ) کے اندرونی حلقے کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز آگے چل کر شہباز شریف کی جگہ لے سکتی ہیں اس لئے اب ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ پارٹی کو دوبارہ فعال کیا جارہا ہے۔ مریم نواز عوامی مسائل پر کھل کر بات کریں گی اور وہ وفاقی حکومت پر تنقید بھی کررہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں