میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بزدل آدمی لیڈر نہیں بلکہ نواز شریف بن جاتا ہے، عمران خان

بزدل آدمی لیڈر نہیں بلکہ نواز شریف بن جاتا ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
هفته, ۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جو لیڈر ہوتا ہے وہ خوفزدہ نہیں ہوتا، بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا نواز شریف بن جاتا ہے، غیرت مند انسان کی معاشرے میں عزت بڑھ جاتی ہے، بے غیرت آدمی اربوں پتی بھی ہو عزت نہیں ہوتی، جو بھی لیڈر بنے وہ غیرت مند بنے، لیڈر سچا اور ایماندار ہوتا ہے۔زمان پارک میں افطار پر آئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں اسلام کا سکالر نہیں ہوں میں نے اپنی زندگی سے سب سیکھا، انسان کو اندر کی آزادی لا الہ الااللہ دیتا ہے اور معاشرے کی آزادی انصاف دیتا ہے، جو انقلاب اللہ کے نبی? لے کر آئے ویسا انقلاب دنیا میں کہیں نہیں آیا، لا الہ الااللہ کی طاقت تاریخ کا حصہ ہے۔چیئرمین پی ٹی ا?ئی عمران خان نے کہا کہ جنگ بدر میں تین سو تیرہ سپاہی تھے، 11 سال بعد خالد بن ولید کی لیڈر شپ کے سامنے رومن فوج نے گھٹنے ٹیک دئیے، 12ویں سال میں دوسری سپر پاور کو قدسیہ میں مسلمانوں نے شکست دی، لا الہ الااللہ کی طاقت ہے کہ دو سپر پاورز نے گھٹنے ٹیک دئیے، عربوں کو اللہ کے نبی? نے آزادی دی، انصاف دے کر معاشرے میں سب کو برابر کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں