میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس کان لیگ کے 12 رہنمائوں کی گرفتاری کا فیصلہ وارنٹ جاری

پولیس کان لیگ کے 12 رہنمائوں کی گرفتاری کا فیصلہ وارنٹ جاری

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

عطا تارڑ ، رانا مشہود، اویس لغاری اور سیف الملوک کھوکھر ،پیر اشرف رسول، مرزا جاوید ،رانا منان خان،بلال فاروق تارڑودیگرکوگرفتارکیاجائے گا
پولیس نے لیگی رہنمائوں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے، کوئی رہنمااپنی رہائش گاہ پرموجودنہیں تھا، لیگی رہنمائوں کی مذمت
لاہور( بیورورپورٹ)جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کی میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ سمیت مسلم لیگ (ن)کے 12 رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، وارنٹ گرفتاری کے اجراء پر پولیس نے لیگی رہنمائوں کی گرفتاریوں کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مدثر حیات نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کی درخواست پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ ، رانا مشہود، اویس لغاری اور سیف الملوک کھوکھر ،پیر اشرف رسول، مرزا جاوید ،رانا منان خان،بلال فاروق تارڑ،عبد الرئوف ،راجہ صغیر احمد، پیر خضر حیات،ملک غلام حبیب اعوان سمیت 12رہنمائوں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔درخواست میں لاہور پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے لیکن ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہورہے۔ملزمان سے تحقیقات کرنے کے لئے ان کو گرفتار کرنا ضروری ہے، عدالت 12 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش مکمل کرنی ہے۔وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے بعد پولیس ے رانا مشہود کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق رانا مشہود گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔پولیس نے جوہر ٹائون میں ملک سیف الملوک کھوکھر کی رہائشگاہ کھوکھر پیلس پر بھی چھاپہ مارا تاہم لیگی رہنمااپنی رہائشگاہ پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہو سکے ۔پولیس نے رائیونڈ میں مرزا جاوید کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں