میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پشاور، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

پشاور، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

منتظم
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈینگی نے ایک بار پھر وار شروع کردیئے ہیں،تہکال، پشتہ خرہ، سفید ڈھیری سمیت 5 یونین کونسلز میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 800 سے بھی تجاوز کرگئی ۔ڈینگی وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے بعد صوبائی حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، شہر کے تمام بڑے اسپتالوں میں خصوصی سینٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ۔محکمہ صحت کے پی کے مطابق ڈینگی کے حوالے سے اب تک 4 ہزار 9 سو افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں