میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ملیریا کے 19 کیسز رپورٹ

کراچی میں ملیریا کے 19 کیسز رپورٹ

جرات ڈیسک
منگل, ۷ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملیریا کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع ملیر سے ملیریا کے 11 اور ضلع جنوبی سے 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ضلع شرقی اور ضلع کورنگی سے بھی 2، 2 کیسز جبکہ ضلع غربی سے ملیریا کا 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔ سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر ملیریا کے 2925 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ  کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں ملیریا سے 2 افراد انتقال کر چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں