میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملزمان کی اہل خانہ کواسپرے سے بیہوش کر کے گھر میں لوٹ مار

ملزمان کی اہل خانہ کواسپرے سے بیہوش کر کے گھر میں لوٹ مار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان اسپرے سے گھرمیں سوئے ہوئے افراد کوبیہوش کرکے 15لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون لے کر فرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ نورجہاں تھانے کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں واقع گھرمیں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان نے اسپرے کرکے گھر میں سوئے ہوئے افرادکوبیہوش کردیا اور الماریوں میں رکھے تقریبا 15 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،50ہزارنقدی اور2موبائل فون لے کرفرارہوگئے۔اہل خانہ صبح اٹھے توانہیں کھلی الماریاں اور بکھرا ہوا سامان دیکھ کر ڈکیتی کی واردات کا علم ہوا، متاثرہ شہری عتیق نے بتایا کہ ان کے گھر میں ڈکیتی کی واردات بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آئی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مکان 200گز کا ہے اور مکان میں وہ اپنے دیگر تین بھائیوں کے ساتھ رہتے ہیں، نامعلوم ملزمان نے گھر کے دو کمروں میں واردات کی۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اسپرے کرکے پہلے گھروالوں کو بیہوش کیا اور پھر لوٹ مار کی، واردات کے بعد ملزمان گھر کے عقبی دروازے سے فرار ہوئے۔عتیق کا کہنا تھا کہ واردات کا علم ہونے کے فوری بعد پولیس کوآگاہ کردیا تھا متاثرہ شہری نے اعلی پولیس افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپرڈکیتی کا مقدمہ درج کیا جائے اور واردات کی تحقیقات کر کے ملوث ملزمان کوگرفتار کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں