میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
راناثنا،عطاتارڑکوپنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکنے پرہنگامہ

راناثنا،عطاتارڑکوپنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکنے پرہنگامہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ کو مرکزی دروازے پر روکنے کی کوشش کی تاہم عطا اللہ تارڑ زبردستی پنجاب اسمبلی کے اندر داخل ہو گئے ۔ ادھرمسلسل دوسرے روزبھی پنجاب اسمبلی اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی ، وفاقی وزراء کوروکے جانے کے موقع پر رینجرز کی سکیورٹی بھی ان کے ہمراہ تھی ۔ عطا اللہ تارڑ نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سکیورٹی نے کہا کہ آپ کے داخلے پر پابندی ہے جس پر میں نے کہا کہ یہ گجرات کی یونین کونسل نہیں آپ کا باپ بھی مجھے نہیں روک سکتا،یہ کہہ رہے ہیںکہ کوئی وفاقی وزیر پنجاب اسمبلی کے اندر نہیں آئے گا ،یہ کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے داخلے پر بھی پابندی ہے ، ان کے پاس ووٹ ہیں نہیں اس لئے یہ ڈر گئے ہیں ۔ بعد ازاں خلیل طاہر سندھواور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پیر کے روز تحریک انصاف اور (ق)لیگ کے نمبرز پورے نہیں ہوئے، ہمارے دو ممبران صدیق خان اور خالدہ منصور غیر حاضر تھے ،ہماری تعداد 177تھی جبکہ پی ٹی آئی اور (ق)لیگ کی تعداد 140تھی ،بلال وڑائچ کو نکال کر ہماری تعداد179 بنتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اقلیت حکومت کے وزیر اعلی بھاگے ہوئے ہیں ،اعتماد کا ووٹ لینے سے گریزاں ہیں، پرویز الٰہی کے دھاندلی کرکے بھی نمبرز پورے نہیں ہوں گے ۔ انہوںنے کہا کہ لاہور ماسٹر پلان کو لاہور ہائیکورٹ نے روک دیاہے، لاہور کا ماسٹر پلان عجلت میں اس لئے منظور کروایا گیا کیونکہ انہیں معلوم تھا چند دن کی حکومت میں اربوں روپے سمیٹ لئے جائیں ،لاہور کے چھیانوے کلومیٹر کو برائون ایریا ڈیکلئر کر دیا ہے ،ہائوسنگ سوسائٹیزکیلئے گرین کو برائون ایریا قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان اور پرویز الٰہی گتھم گتھا ہو گئے کہ پرویز الٰہی کی کرپشن سے بدنامی ہو رہی ہے ،مونس الٰہی کو کہنا چاہتا ہوں کہ لاہور ماسٹر پلان پر حکم امتناعی آ گیا ہے ، نیب نے بھی ماسٹر پلان پر کام شروع کر دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں