میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خطوط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں

خطوط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہائی کورٹ کے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے تمام ججز سے پیر تک تجاویز مانگ لیں ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کرلی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر تک تمام ججز کو تجاویز بھجوانے کی ہدایت کردی ہے، ججز کو سپریم کورٹ کے حکمنامہ کی کاپی بھی بھجوا دی گئی ہے، ججز کی تجاویز کے بعد فل کورٹ بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ ہوگا۔ یاد رہے کہ 26 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا جس میں عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت کا الزام عائد کیا تھا، ججز نے اس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رہنمائی مانگی تھی۔اس معاملے پر پہلے وزیراعظم نے چیف جسٹس کی مشاورت سے انکوائری کمیشن بنایا لیکن بعد میں چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے کر کیس سماعت کیلیے مقرر کردیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں