میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والا اہلکار ملازمت سے برطرف

بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والا اہلکار ملازمت سے برطرف

منتظم
جمعرات, ۲۰ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


نئی دلی(ویب ڈیسک) بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے فوجی اہلکاروں کو ناقص غذا دینے کی ویڈیو بنانے والے اہلکار تیج بہادر کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی اہلکار تیج بہادر محکمہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جس کے بعد اسے بی ایس ایف ایکٹ رولز کے تحت ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی حکام نے بتایا کہ تیج بہادر کے خلاف محکمہ انکوائری کی گئی جس میں ثابت ہوا کہ اہلکار نے محکمے پر غلط الزامات لگائے جس بنا پر اسے ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھارتی فوج کے اس اہلکار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اس نے فوجی اہلکاروں کو دیا جانے والا کھانا دکھایا تھا اور کھانے کی کوالٹی کو بھی انتہائی ناقص قرار دیا تھا، اہلکار نے اپنے اعلیٰ افسران پر سپاہیوں کے لیے آنے والا راشن بازار میں فروخت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم مودی سے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ تیج بہادر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسے بارڈر کی حفاظت کی ذمہ داری سے ہٹا کر فوج میں پلمبر بنادیا گیا تھا جب کہ اہلکار نے فوجی حکام کی جانب سے نقصان پہنچائے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں