میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان نے آئی ایم ایف کومنالیا ، اپریل میں قسط منظور ہونے کا امکان

پاکستان نے آئی ایم ایف کومنالیا ، اپریل میں قسط منظور ہونے کا امکان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئے۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے مشن کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کرلیا ہے جس کے باعث پاکستان کے لیے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط منظوری کے واضح امکانات ہیں، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اپریل میں پاکستان کے لیے قسط منظور کرسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت آخری اقتصادی جائزہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت رہی اور آئی ایم ایف کی جانب سے آج رات اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے، معاہدے اور کامیابی کا حتمی اعلان آئی ایم ایف اعلامیہ کے ذریعے کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں