میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کے 14منحرف ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹسز جاری

پی ٹی آئی کے 14منحرف ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹسز جاری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے 14 منحرف ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹسز جاری کردئیے۔ جن ارکان اسمبلی کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں نور عالم خان، افضل ڈھانڈلہ، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض، احمد حسین ڈیہڑ، رانا قاسم نون، عبدالغفار وٹو، مخدوم باسط سلطان، عامر طلال گوپانگ، خواجہ شیراز، سردار ریاض مزاری، رمیش کمار، وجیہہ قمر اور نزہت پٹھان شامل ہیں۔شوکاز نوٹسز پر پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے ہیں جبکہ نوٹس میں منحرف ارکان سے ان کے عمل کی وضاحت طلب کی گئی ہے، ارکان کو 7روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط طور پر پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر 7روز تک جواب نہ ملا تو ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں