سندھ حکومت کا ڈومیسائل ، پی آر سی سسٹم آن لائن کرنیکا فیصلہ
ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ مارچ ۲۰۲۱
شیئر کریں
سندھ حکومت نے جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی والے عمل کی روک تھام کے لئے سسٹم آن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔گزشتہ روز چیف سیکریٹری کی صدارت میں ڈومیسائل کے متعلق ہونے والے اہم اجلاس میں محکمہ داخلہ کو 15 دن میں سسٹم آن لائن کرنے کیلئے سینٹرل پورٹل بنانے کا حکم جاری کردیاہے۔تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز دفاترز میں شہری ڈومیسائل اور پی آرسی بنوانے کے لئے اپنے دستاویزات لیکر پہنچیں۔ ضلعی انتظامیہ کا افسر ان سے ڈومیسائل پی آر سی بنانے کے لئے دستاویزات لے گا۔ سسٹم نادرا کے ساتھ بھی منسلک ہوگا۔