نیوزی لینڈ میںسیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کی تدفین
شیئر کریں
نیوزی لینڈ میںسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کی تدفین کی گئی۔ لین وڈ میموریل پارک میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں دو شہدا خالد مصطفی اور ان کے چودہ سالہ بیٹے حمزہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔دونوں شہدا کی میتیں ایمبولینس میں لین وڈ پارک لائی گئیں۔ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے تدفین کے موقع پر ورثا کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جب کہ سیکیورٹی بھی انتہائی سخت رہی۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کی فضا پانچویں دن بعد بھی سوگوار رہی اور شہدا کی یاد میں تعزیتی پھول رکھنے کا سلسلہ جاری رہا۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے شہدا کی فہرست بھی جاری کر دی ہے ۔ شہید ہونے والوں میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، فلسطین، مصر، فیجی، متحدہ عرب امارات، نیوزی لینڈ فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی اور نیوزی لینڈ کے شہری شامل ہیں۔واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں سفید فام عیسائی دہشت گرد نے دومساجد میں فائرنگ کرکے 50 معصوم مسلمانوں کو شہید اورکئی افراد کو زخمی کردیا تھا جب کہ شہدا میں 9 پاکستانی بھی شامل تھے ۔