میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسپتال میں بچے کو جنم دیکرطالبہ امتحان دینے پہنچ گئی

اسپتال میں بچے کو جنم دیکرطالبہ امتحان دینے پہنچ گئی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارتی ریاست بہار کی 22 سالہ طالبہ نے اسپتال میں ایک صحت مند بیٹے کو جنم دینے کے بعد دسویں جماعت کا امتحان دینے ایمبولینس میں سینٹر پہنچ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع بانکا کے گورنمنٹ اسکول میں دسویں جماعت میں پڑھنے والی 22 سالہ حاملہ طالبہ رْکمنی کماری حاملہ ہونے کے باوجود سالانہ امتحانات کے پرچے دے رہی تھی۔ریاضی کے پرچے کے دوران دوران حمل کا درد شروع ہوگیا تاہم طالبہ نے پرچہ پورا کیا اور گھر جاکر اہل خانہ کے ساتھ اسپتال میں داخل ہوگئی اور بیٹے کو جنم دیا۔ بچے کو جنم دینے کے 3 گھنٹے بعد ہی طالبہ نے ڈاکٹرز سے امتحان دینے کے لیے جانے کی اجازت مانگی۔ڈاکٹرز اور اہل خانہ نے انکار کردیا تاہم رْکمنی کماری بضد رہی جس پر اہل خانہ اور ڈاکٹرز نے ایمبولینس اور دو نرسیں ساتھ لے جانے کی شرکت پر اجازت دیدی۔ اس طرح طالبہ ایمبولینس اور طبی عملے کے ساتھ امتحان گاہ پہنچ گئی۔طالبہ نے سائنس کا پرچہ دیا جو آخری پرچہ تھا اور پھر اسی ایمبولینس میں اسپتال پہنچی جسے دو دن بعد چھٹی دیدی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں