بھارتی کسانوں کا ریل روکو احتجاج کامیاب
ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ فروری ۲۰۲۱
شیئر کریں
بھارتی کسانوں کا ریل روکو کے نام سے احتجاج کامیاب ہو گیا، کئی ریاستوں میں ایک بھی ٹرین نہ چلی۔ کسان رہنمائوں نے کہا ہے کہ ووٹ عوام نے دیئے، مودی کام کارپوریٹ کمپنیوں کے لیے کر رہا ہے، یہ کیسی جمہوریت ہے۔میڈیارپورٹس کیے مطابق پورے بھارت میں کسانوں نے ریل گاڑیاں روک کر مظاہرے کئے، ہریانا کے شہر روہتک میں کسان خاتون احتجاجا چلتی ٹرین کے آگے لیٹ گئی، خوش قسمتی سے جان بچ گئی۔ کسان رہنماں کا کہنا ہے جمہوریت عوام سے چلتی ہے، کارپوریٹ گھرانوں سے نہیں۔مظاہرین نے متنازع قوانین کے خلاف تحریک آگے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار جتنی رکاوٹیں کھڑی کرے گی، احتجاج اتنا ہی تیز ہو گا۔خواتین کی بھی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی اور کالے قوانین کے خلاف نعرے لگائے، ٹرین مسافروں نے بھی کاشتکاروں کا ساتھ دیا۔