میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سےتیل اور گیس کی پیداواری سرگرمیاں شروع کر دی گئی پاکستان خودمختاری کیلیے مناسب اقدامات کرے،ذلفی بخاری بنگلادیش نے پاکستانی ویزا پر اضافی کلیئرنس کروانے کی شرط ختم کردی شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں ،ناصر شاہ بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات کابل : مسافر بردار دو بسوں کے الگ الگ حادثے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان، 52 افراد جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے پنجاب کابینہ نے پارا چنار کے لوگوں کی درخواست پر ادویات اور دیگر سامان بھیجنے سمیت دیگر منصوبوں کی منظوری دے دی دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل کردیا،اسلام آباد ہائی کورٹ عدالت نے ڈاکٹرعارف علوی کو کسی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا حکومت کی کے الیکٹرک کے مجوزہ ملٹی ائیر بیس ٹیرف کو 44.69 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 34.87 روپے فی یونٹ کرنے کی سفارش

ای پیج

e-Paper
کابل : مسافر بردار دو بسوں کے الگ الگ حادثے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان، 52 افراد جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے

کابل : مسافر بردار دو بسوں کے الگ الگ حادثے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان، 52 افراد جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے

Author One
جمعرات, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

افغانستان :افغانستان میں دارالحکومت کابل سے قندھار جانے والی مسافر بردار دو بسوں کے الگ الگ حادثے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔

زرائع کے مطابق یہ دونوں حادثات کابل سے قندھار جاتے ہوئے درمیان میں صوبے غزنی کی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔

پہلے حادثے میں ایک مسافر بس فیول ٹینکر سے ٹکرا گئی جب کہ اسی شاہراہ پر دوسرے حادثے مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔

صوبہ غزنی کے گورنر کے ترجمان حافظ عمر نے بتایا کہ دونوں حادثات میں مجموعی طور پر 52 افراد جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ متعلقہ حکام سے دونوں واقعات کی فوری تحقیقات کرنے، وجوہات کی نشاندہی کرنے اور مستقبل میں ایسے سانحات کو روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو غزنی کے مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا جب کہ شدید زخمی مسافروں کو کابل منتقل کیا جا رہا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ درجن سے زائد مسافروں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ دہائیوں سے جنگ زدہ افغانستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں جس کی وجہ خراب سڑکیں، ہائی ویز پر خطرناک ڈرائیونگ، اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنا ہے۔

 


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں