کراچی سمیت سندھ بھر میں گندم کا بحران، آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ
شیئر کریں
کراچی سمیت سندھ بھر میں گندم کا بحران شدت اختیارکرنے کے بعد آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرئوف ابراہیم کے مطابق حکومت نے گندم کی بلا تعطل فراہمی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ نئی فصل آنے میں ساڑھے 3 ماہ باقی ہیں لیکن ہمارے پاس اسٹاک نہیں۔ 80 ٹن گندم کی امپورٹ کی ضرورت تھی لیکن 13 سے 15 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی گئی ہے۔عبدالرئوف ابراہیم نے مزید کہا کہ گندم کی ہول سیل قیمت 15دن پہلے 84 روپے تھی جو 99 فی کلو پر پہنچ چکی۔چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکومت نے اب بھی اقدامات نہ کئے تو گندم کی ہول سیل فی کلو قیمت 140 روپے تک پہنچ جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد آٹے کی فی کلو قیمت 140 روپے تک جاپہنچی ہے۔