میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول زرداری مرادعلی شاہ سندھیوں کے قاتل ہیں،مصطفی کمال

بلاول زرداری مرادعلی شاہ سندھیوں کے قاتل ہیں،مصطفی کمال

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاک سر زمین پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کی جانب سے آج( اتوار) ڈی سی آفس کورنگی کے سامنے سندھ حکومت کے نئے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے سیاہ قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جس سے چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال اہم خطاب کریں گے۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ دشمن پالیسیوں کے خلاف پاکستان اور آنے والی نسلوں کی خاطر ہر حد تک جائیں گے۔ پاکستان ہمارے آبا اجداد نے قربانیاں دے کر بنایا تھا۔ جس طرح مہاجروں کو الطاف حسین کے چنگل سے بچایا ویسے ہی سندھیوں کو آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چنگل سے بچائیں گے۔ سندھ تب آزاد ہوگا جب یہاں کی عوام پیپلز پارٹی کے چنگل سے آزاد ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے زمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ اگر صحیح مردم شماری ہوتی تو پیپلز پارٹی کی لسانی سیاست دم توڑ جاتی۔ بلاول زرداری، مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی سندھیوں کے قاتل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نے ناظم جوکھیو کو قتل کیا، فہمیدہ سیال کو قتل کیا، ام رباب کے والد، دادا اور چچا کو قتل کسی مہاجر نے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی والوں نے قتل کیا۔ عزیز میمن کو ایک خبر جاری کرنے پر قتل کیا، تھر اور لاڑکانہ میں روزانہ مرنے والے بچے سندھی ہیں۔ ایسی ہزاروں ظلم کی داستانیں ہیں جہاں سب ظلم پیپلز پارٹی نے سندھیوں پر کیئے، ظلم کی نہ رکنے والی داستان ہے۔ این اف سی ایوارڈ کے زریعے پاکستان کا 56 فیصد پیسہ چار وزرا اعلی کے پاس چلا جاتا ہے۔ یہ انکا نہیں عوام کا پیسہ ہے۔ اٹھارویں ترامیم سے پہلے ایک عفریت ہوتا تھا، اب چار عفریت ہیں، پیپلز پارٹی نے 23 سو ارب روپے تعلیم پر خرچ کر دیئے، اس کے باوجود سندھ میں 70 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی پوری طاقت سے پیپلز پارٹی کے ظلم کیخلاف کھڑی ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں